• جون 24, 2021

پشاور کی طالبہ کی اے سی سی اے میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن

کویت میں  ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی تعلیم حاصل کرنے والی پشاور کی طالبہ عبیر عبدالحق نے خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

پشاور کی عبیرعبدالحق نے اے سی سی اے کے امتحانات میں دودفعہ خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر سات مضامین میں پورے کویت میں ٹاپ کیا ۔

ہونہار طالبہ کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔

عبیرکا کہنا ہے کہ اے سی سی اے ایک مشکل انتخاب تھا مگر لگن اور اساتذہ کی محنت نے منزل آسان بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے شہر پشاور واپس کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

طالبہ نے کہا کہ خواتین کسی بھی فیلڈ میں جاکرکامیاب ہوسکتی ہیں مگر محنت شرط ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے، کامران اکمل

Read Next

A1 Tv Headlines 12 PM | 10 th May 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے