• مئی 24, 2022

پشاور کی جامع مسجد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

پشاور میں قصہ خوانی کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

پشاور کی قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خودکش بمبار کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Entertainment | 04 March 2022 | A1 TV

Read Next

The Ranjha Show With Tabbasum Riaz Ranjha | Funny Road Show | Petrol Surprise | A1Tv | 04 March 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے