• جنوری 19, 2022

پشاور: کار سے 10 رائفلیں، 15 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور: پشاور پولیس نے پنجاب کو اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک موٹر کار سے 5 کلاشنکوف، 10رائفل، 15 پستول اور 65 میگزین سمیت ہزاروں کارتوس برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نومبر میں ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

Read Next

خیبر پی کے میں زمینوں کا 65 فیصد ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے