• نومبر 29, 2021

پشاور: ٹماٹر بلند ترین قیمت 170، دیگر سبزیاں بھی 100 روپے کلو یا زائد پر فروخت

پشاور: پشاور میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، ٹماٹربلند ترین قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، کچالو، بھنڈی، پیاز اور آلو سمیت دیگر سبزیاں بھی سو روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔

پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔ سبزی منڈی میں ٹماٹرچند ہی دنوں میں 100 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، کچالو 150، آلو سرخ 100، لیموں 150 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ادرک 450، لہسن 300 اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، شہری کہتے ہیں حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کرے۔

دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، کہتے ہیں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سبزی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بھی جاری ہیں لیکن اس کے بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آرہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی 20 ورلڈکپ: شعیب ملک کو سپورٹ کرنے پر بھارتی شائقین ثانیہ مرزا پر برس پڑے

Read Next

کوئٹہ میں چینی کی قیمت بے قابو، 170 روپے کلو تک فروخت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے