• دسمبر 1, 2021

پشاور: ٹرک سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ،2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار

پشاور: پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرک سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، 2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے متنی میں ناکہ بندی کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے 4 کلاشنکوف، 19رائفل، 32 پستول، سپیئر پارٹس اور 25 ہزار سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے۔

کارروائی میں دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا، اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور اور بعد ازاں دیگر شہروں کو سمگل کیا جانا تھا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی، شہری کوئلے کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور

Read Next

سندھ رینجرز کا اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی اور گردونواح میں آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے