• نومبر 29, 2021

پشاور میں سبزیاں مزید مہنگی، ٹماٹر 140 کے ریٹ پر فروخت، دالیں، آٹا بھی عوامی رسائی سے باہر

پشاور: پشاور میں سبزیاں، دالیں، آٹا، چاول اور دیگر اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، ٹماٹر 140 روپے کلو ریٹ پر آ گیا، ہر سبزی کی قیمت میں 40 سے 50 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،سبزیاں ،آٹا اورگھی سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ سبزی منڈی میں ٹماٹر 100 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کلو، مٹر230 سے بڑھ کر 250 ، آلو 100 اور ادرک 400 سےبڑھ کر 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ روزمرہ استعمال کی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نےعوام کو پریشان کردیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گھی 360 روپے فی کلو ،چنا 190، چاول 160 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سرسید سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ٹرائلز کا انعقاد

Read Next

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے