• جولائی 30, 2021

پشاور میں بی آر ٹی زو بائی سائیکل کو پذیرائی حاصل نہ ہوسکی

پشاور:  پشاور میں بی آر ٹی زو بائی سائیکل کو پذیرائی حاصل نہ ہوسکی، سائیکل کی رجسٹریشن کا عمل رک گیا ہے۔ 4 ماہ میں صرف 200 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی کیساتھ زو بائیسیکل کا منصوبہ تو شروع کیا لیکن اس کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔ پشاور میں زو بائیسیکل کے لیے 360 جدید سائیکلیں منگوائی گئیں۔ پشاور یونیورسٹی سمیت حیات آباد میں 32 سٹیشن قائم کئے گئے، لیکن شہریوں کی جانب سے دلچسپی سامنے نا آئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔

ٹرانس پشاور حکام کے مطابق زو بائیسیکل خصوصی طور پر طلبہ کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، تاہم کورونا وباء کی وجہ سے جہاں دیگر امور متاثر ہوئے، وہیں زو بائیسیکل کی رجسٹریشن میں بھی کمی آئی ہے۔ زو بسائیکل کا افتتاح رواں سال مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا تاہم اب تک صرف 200 افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کسی دباؤ پر چین سے تعلقات تبدیل نہیں کریگا: وزیراعظم عمران خان

Read Next

چین کو ڈرانے، دھمکانے کا وقت چلا گیا، شی جن پنگ کا کمیونسٹ پارٹی کی 100 سالہ تقریب سے خطاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے