• مئی 26, 2022

پشاور میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دیسی ساختہ 20 کلاشنکوف اور 60 پستول برآمد

پشاور:  پشاور میں موٹروے اور چمکنی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دیسی ساختہ 20 کلاشنکوف اور 60 پستول برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق چمکنی کے علاقے میں موٹروے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران موٹر سائیکل پراسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ موٹر سائیکل سے سفید بوری میں چھپائے گئے دیسی ساختہ 20 بارہ بورکلاشنکوف اور 60 پستول برآمد ہوئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہو گئے، پولیس نے اسلحہ تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read Previous

ریاست خود ہی جبری گمشدگیوں میں ملوث ہو تو پھر کون اس کے خلاف جائے؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ

Read Next

کراچی: ڈاکووں کی لوٹ مار کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، میڈیکل تاحال نہ ہو سکا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔