• اکتوبر 31, 2020

پشاور سمیت پوررا علاقہ ترقی کی سفر پر گامزن ہے،چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ‌(ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور میں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس میں شرکت کی، چند سال قبل پشاور اور گردونواح میں دہشتگردی کا تاریک دور یاد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے مقامی آبادی کے اشتراک سے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا، آج پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے، اجلاس میں وزیراعلی، ان کی ٹیم کیساتھ مفید گفتگو ہوئی۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران سی پیک سمیت تمام منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، پاک، چین آئندہ مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس کیلئے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے آئندہ سال کیلئے تیار اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے منصوبوں پر بہترین کام کیا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام نہ ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان برہم ہوگئے

Read Next

پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز،آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے