• نومبر 30, 2020

پشاور دیر کالونی دھماکا: طلبا کی ریکی کی گئی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور:  پشاور دیر کالونی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ، پولیس، قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم بھی زیر حراست ہے جس سے تفتیش جاری ہے، طلبا کا ریکارڈ، کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا، مشتبہ شخص کے بیگ رکھنے سے متعلق عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کرلیا گیا۔

دوسری جانب دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کر کے 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایلیٹ فورس، ریپڈ رسپانس، کے نائن یونٹ، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل نے سکواڈ کے جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کے لئے سپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی دوسری لہر: این سی او سی کا تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازم قرار

Read Next

سموگ سے نمٹنے کا ٹاسک: پنجاب میں 7 نومبر سے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے