• اگست 2, 2021

پشاور: دنبوں کی منڈی میں بیوپاری دگنی قیمتیں مانگنے لگے، خریدار پریشان

پشاور: عید قربان کے لیے پشاور میں دنبوں کی الگ سے منڈی سج گئی جہاں بیوپاری گذشتہ برس کی نسبت دگنی قیمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کےلیے منڈیوں میں قربانی کے مویشیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے رنگ روڈ پر دنبوں کی منڈی بھی سج گئی ہے۔

منڈی میں دنبے بہت خوبصورت اور وزنی ہیں لیکن ان کی قیمت سن کر ہوش ہی اڑ جاتے ہیں ،خریدار بھی پریشان ہیں کہتے ہیں پچھلے سال 40 ہزار میں ملنے والا دنبا اب 80 ہزار سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

بیوپاریوں کے مطابق ہمسائیہ ملک افغانستان سے درآمد پر پابندی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انٹر سٹی ٹورنامنٹ: پلیئرز، میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق

Read Next

عوام کو عید کا تحفہ، ایل پی جی بھی مہنگی، قیمت 160 روپے سے متجاوز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے