• جولائی 28, 2021

پشاور: بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے نیا فارمولا تیار، چالان کی فیسوں میں اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات کم کرنے کے لئے نیا فارمولا تیار کر لیا ہے ٹریفک چالان کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے کابینہ کی منظوری کے بعد ٹریفک چالان کے فیسوں میں سو گنا اضافہ کر دیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اوور سپیڈنگ اور ٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ہوگا رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزار،بڑی گاڑی 4ہزار روپے جرمانہ ہو گا بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفرپر 1500 روپے تک جرمانہ ہوگا۔

18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے پر 5 ہزار تک جرمانہ کیا جائے گا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا،یر قانونی ریس پر 2ہزار کا جرمانہ عائد ہو گا، نوپارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2ہزار تک کا جرمانہ ہوگا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سونیا حسین کو ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، مداحوں کی شدید تنقید

Read Next

وزیر آباد: تلخ کلامی پر ملزم نے گولی مار کر دوست کو قتل کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے