• نومبر 29, 2021

پشاور: اشتہاری کو پکڑنے کیلئے آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور: پشاور میں آپریشن کے دوران اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

 پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد تاتارا کی حدود میں مطلوب اشتہاری ملزموں کی موجودگی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، مکان میں چھپے اشتہاری ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آپریشن گزشتہ رات گئے کیا گیا، کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزم گرفتار ہوئے، فرار ملزم کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بعد ازاں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او سمیت اعلیٰ افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے، رات کو اشتہاریوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، 7 لوگ گرفتار کیے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو جہاں موقع ملتا ہے، چھپ جاتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عظمیٰ بخاری جیل بھیجیں تو جانے کیلئے تیار ہوں: فیاض الحسن چوہان

Read Next

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم آج خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے