• نومبر 29, 2021

پشاور: اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 5 رائفلیں، 12 ہزار سے زائد کارتوس برآمد

پشاور: پشاور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 5 رائفلیں اور 12 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لیے۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس کے خفیہ خانوں سے 5 رائفلیں، 12 ہزار سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے۔ اسلحہ پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کیا جانا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 18 November 2021 | A1 TV

Read Next

ساجد سدپارہ ذہنی بیماری کا شکار، ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے