• ستمبر 20, 2021

پشاورمیں 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ نمائش پر پابندی ہو گی

پشاور:  پشاور میں یکم محرم الحرام سے 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں پر پابندی ہو گی۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم تک شہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، شہر بھرمیں اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، وال چاکنگ، کالے شیشوں پرپابندی، رینٹ اے کار کاروبار اور پمپس کے علاوہ پیٹرول کی خرید وفروخت پرپابندی عائد ہوگی۔

شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے، ہوٹلوں اور سرائے میں لوگوں کے ٹھہرنے پر بھی پابندی ہوگی، اتنظامیہ کے مطابق محرم کے دوران امن و امان برقراررکھنے کےلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کر دیا

Read Next

ثنا خان کی مالدیپ ایئرپورٹ پر نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے