• ستمبر 30, 2022

پشاور:بیٹے کی خواہشمند خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بیٹے کی خواہش مند خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی۔

متاثرہ خاتون کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد سر سے کیل نکال دی ۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس نرینہ اولاد نہیں تھی، وہ ایک پیر کے پاس گئی اور پیر نے کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے ان کی خواہش پوری ہو جائے گی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے سر سے کیل نکال کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان سپر لیگ کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی

Read Next

اسلام آباد: پولیس نے طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی، 4 اہلکار گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔