• ستمبر 26, 2021

پسماندہ علاقے کے لوگ دل کے قریب، عوام کی خدمت سے سکون ملتا ہے: عثمان بزدار

لاہور:  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں، عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔

ایوان وزیراعلی میں بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا، بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

سردار عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں، وزیراعلی سے گفتگو میں بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ ”شکریہ بیٹا، جیتے رہو“، ”عثمان بزدار ساڈا مان اے”تینوں رب دیاں رکھاں“۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔ میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت میں معمولی بہتری

Read Next

سندھ میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنےکا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے