• اکتوبر 19, 2021

پریکٹس میچ،فیاض الحسن چوہان کی ٹیم شکست سے دوچار

لاہور:گورنر ہاؤس الیون سے ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹیم پریکٹس میچ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔

گورنر ہاؤس میں پریکٹس میچ گورنر الیون اور فیاض چوہان الیون کے دوران کھیلا گیا، فیاض الحسن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 100سکور بنائےجبکہ یہ ہدف گورنر الیون نے آسانی سے حاصل کر لیا۔

خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں حکومت پنجاب اور اپوزیشن الیون کے مابین میچ کھیلا جائیگا جس کے لئے آج پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

گورنر الیون کے کپتان راشد سپرا نے کہا کہ آج کی گئی ہماری ٹیم نے پریکٹس میچ میں شاندار پرفامنس دی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گرتے ہیں شاہسوار ہی میدان جنگ میں۔ جبکہ آج اور کل پریکٹس جاری رہے گی اور اٹھ اکتوبر کو اپوزیشن کے ساتھ پریکٹس میچ ہو گا۔

قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے انکار کے باوجود کرکٹ ٹاکرے کے میچز کرانے کا اعلان کیا تھا ۔حکومت کے مقابلے میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے بغیر ہی اپنے ارکان اسمبلی کی ٹیم تیار کرلی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاق اور پنجاب کی طرح کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے: بلاول بھٹو

Read Next

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے: آرمی چیف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے