• دسمبر 8, 2021

پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں علیحدگی ہوگئی؟

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ اور امریکی گلوکار نِک جونس کے مابین علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی علیحدگی کی باتیں اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نام میں تبدیلی کی۔

واضح رہے کہ نام کی تبدیلی سے قبل پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

انسٹاگرام پر نام میں تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور اسی وجہ سے پریانکا چوپڑا نے اپنا نام تبدیل کیا ہے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی سکھ برادری کا کنگنا کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ

Read Next

اکشے کمار کی فلم “سوریا ونشی” کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے