• جنوری 28, 2022

پریانکا شوہر کیساتھ خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہشمند

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ‘ اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے بچے ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ‘ لیکن یہ سب بھی جب ہوتا ہے، خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔

اداکارہ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اور نک بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کیلئے تیار ہیں ؟’پریانکا چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اُن دونوں کو ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرنے پر سامنے آنے والے عوام کے ردِ عمل پر کہنا تھا کہ ‘اُنہیں یہ سب دیکھ کر بہت ہی برا محسوس ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ بینش راجا کی پوسٹ پر طلاق کی قیاس آرائیاں

Read Next

کراچی: نیپیئر میں پولیس کا گودام پر چھاپہ، زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے