• اکتوبر 22, 2021

پریانکاچوپڑاامریکی رئیلٹی شو’دی ایکٹوسٹ’کاحصہ بننے پرمعذرت خواہ

پریانکا چوپڑا نے امریکی ارئیلٹی شو ‘دی ایکٹوسٹ ‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی۔بالی ووڈ اداکارہ کے اس شومیں حصہ لینےکی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں جن کے مطابق پریانکاکے علاوہ امریکی گلوکار وسونگ رائٹراشر اورجولیانےشوکاحصہ ہوں گی۔

شو کےفارمیٹ کے مطابق 6 افراد کی 3 ٹیمیں بنائی گئیں جن کا تعارف سماجی مسئلوں پر آوازاٹھانا اور معاشرے میں تبدیلی لانےکیلئے کام کرنا ہے۔ ‘دی ایکٹوسٹ’ کا بنایدی مقصد بھی یہی بتایا گیا۔تینوں ٹیمیں مقاصد کے حصول کے لیےایک دوسرے کیخلاف مقابلہ کرتیں اورسب سے بہترکارکردگی دکھانے والے کو فاتح قرار دیاجاتا۔

سوشل میڈیا پرفارمیٹ کے حوالے سے تنازع کھڑا ہونے پراداکارہ نے انسٹاگرام پربیان جاری کیا اور اپنے مداحوں کو مایوس کرنے کے حوالے سے معذرت کی۔اداکارہ نے لکھا، ‘ گزشتہ ہفتے سے آپ کا ردعمل دیکھ رہی ہوں اور جب بھی بڑی تعداد میں کسی چیز کیخلاف آواز اٹھائی جائے تو اس کا اثرہمیشہ دیکھنے میں آتا ہے۔ آپ لوگوں کی آواز سنی گئی ہے’۔پریانکا کے مطابق ‘مجھے افسوس ہے کہ اس شو میں میری شرکت نے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا’۔ اداکارہ نے بتایا کہ میکرزشو کے فارمیٹ کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔سی بی ایس اور گلوبل سٹیزن کے تعاون سے پیش کیے جانے والے اس رئیلٹی شو سے متعلق 2 روز قبل ایک بیان میں پروڈکشن پارٹنرز گلوبل سٹیزن اور لائیو نیشن کا کہنا تھا کہ وہ 5 قسطوں کی مقابلہ سیریز کے بجائے اسے بطور ایک دستاویزی فلم دوبارہ تشکیل دے رہے ہیں۔شوکےفارمیٹ کے حوالےسےسوشل میڈیا صارفین کا اعتراض تھا کہ سماجی کارکنوں کی پہچان یہ نہیں ہوتی، بجائے مقابلہ بازی کے اس شو کا مقصد شو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سماجی تبدیلی لانے سے متعلق ہونا تھا۔یہ اعتراض بھی سامنے آیا کہ اتنی رقم خرچ کرنے اور سیلیبرٹیزکو بلانے کے بجائے یہی پیسہ معاشرے کیلئے خرچ کیا جاتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حیدرآبادمیں حیسکوکے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے

Read Next

عاطف اسلم نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے