• ستمبر 23, 2021

پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ سارے اکٹھے ہو کر کہتے ہیں این آراو دے دو، علیحدہ قانون بنا دو، پرویز مشرف نے انہیں این آر او دے کر بہت ظلم کیا، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے مل

وزیراعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ کورٹس عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال پہلے پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا، سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میرے پاس سب کچھ تھا لیکن ملکی صورتحال دیکھ کر سیاست میں آیا، 1985 کے بعد ملک بڑی تیزی سے نیچے گیا، بنگلادیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے، قانون کی حکمرانی نہ ہونے سے ہم پیچھے رہ گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزادی کے وہ نتائج نہیں آئے جو آنے چاہیے تھے، طاقتور ہمیشہ قانون سے اوپر رہنا چاہتا ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، تارکین وطن ملک میں پلاٹ لیں تو قبضہ ہو جاتا ہے، لندن میں قبضہ گروپ اس لیے نہیں کیونکہ وہاں قانون ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے، ملک آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی ترقی کرسکتا ہے، کمزور کو انصاف چاہیے، طاقتور قانون سے اوپر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے گرین ایریاز کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ک پیچھے رہ گیا، مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لے کر آتا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میانوالی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز

Read Next

شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قوم آج یوم فضائیہ منا رہی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے