• ستمبر 20, 2021

پرویز الہٰی سے اسد عمر کی ملاقات، این سی او سی کے ملک بھر میں بہتر اقدامات پر تعریف

لاہور: چودھری پرویز الہٰی سے چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ملاقات کی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے نیشنل کمانڈ سینٹر کے ملک بھر میں بہتر اقدامات پر اسدعمرکی تعریف کی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں، ملک کو اس وقت سنگین خطرات کا سامنا ہے، ملکی سلامتی کے دفاعی ادارے افغانستان کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے، بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگانا ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘طالبان کا امریکی شہریوں پر تشدد ناقابل قبول، طالبان دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں’

Read Next

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ، 70 سے زائد افراد کی شناخت مکمل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے