• ستمبر 20, 2021

پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز کا شوبز انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

کراچی:  پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یاسر نواز کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ ڈراموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کا کام چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے تم کون پیا، چپ رہو، سات پردوں میں، تھوڑی سی وفا سمیت کئی مقبول عام سیریلز ڈائریکٹ کئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین کی بہت سی پروڈکشنز جنہوں نے کھڑکی توڑ بزنس کیا جیسے مہرالنسا وی لب یو، رانگ نمبر 2 بھی یاسر نواز کے نام ہیں۔

یاسر نواز 2002 میں اداکار ندا یاسر شادی کے بندھن میں بندھے، شوبز کے اس معروف جوڑے کے 3 بچے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل میں اچھی حکومت ہو گی تو قبول ورنہ مزاحمت کریں گے: احمد ولی مسعود

Read Next

خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے