
کیپ ٹاؤن:انگلینڈ نے جانی بیئرسٹو کے ناقابل شکست 86 رنز کے سہارے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ 180 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بین سٹوکس نے بھی 37 رنز بنائے، جارج لینڈے اور لونگی این گیڈی کی دو، دو وکٹیں ضائع ہو گئیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسز کے 58 رنز، ریسی فان ڈیر ڈوسان کے 37 رنز اور کوئنٹن ڈی کوک کے 30 رنز سمیت 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے، سام کیون نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، ٹام کیورن اور کرس جورڈن ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ جانی بیئرسٹو کو شاندار بلے بازی کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
0 Reviews