• اکتوبر 27, 2020

پروازیں گزرنے کی اجازت سے فلسطین پر موقف تبدیل نہیں ہوا: سعودیہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امارات آنے اور جانے والی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق مملکت کے ٹھوس اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عرب امن منصوبے کے مطابق پائیدار امن کیلئے کسی بھی کوشش کا سعودی عرب خیر مقدم کرے گا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کو پہلی براہ راست کمرشل پرواز کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں برادر ملک کا بہت احسان مند ہوں۔جیرڈ کشنر اسرائیلی وفد کے ساتھ اسرائیل سے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہریانہ: کوڑے کے ڈھیر رافیل طیاروں کیلئے خطرہ قرار

Read Next

نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ اور پرسنل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے