• دسمبر 1, 2021

پراٹھے بنانے والے کک باکسر نے انٹرنیشنل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لاہور: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں پراٹھے بنانے والے کک باکسر نثار احمد نے روس کے شہر ماسکو میں انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ماسکو میں نثار احمد نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تاجکستان کے کک باکسر کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ نثار احمد کے پاس ایونٹ میں شرکت کیلئے پیسے بھی نہیں تھے،انہوں نے عوام کی جانب سے تعاون کے بعد ایونٹ میں شرکت کی۔

انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں سید عبید محمد نے 64 کلوگرام کیٹیگری میں کک باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، نوروز علی نے 56 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کک باکسنگ ٹیم کا 6 رکنی دستہ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ کی قیادت میں روس کے شہر ماسکو کے لیے 19 نومبر کو کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔سید حاجی عبدالمنان آغا ٹیم منیجر تھے جبکہ عبدالوہاب درانی پاکستان کک باکسنگ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ریال میڈرڈ کے فٹبالر کریم بینزیما کو 1 سال کیلئے معطل کردیا گیا

Read Next

آئی ایم ایف شرائط پر عملدآمد، بجلی، گیس اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے