• دسمبر 8, 2021

پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام پر کرایوں میں اضافے کا بم بھی گرا دیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام پر کرایوں میں اضافے کا بم بھی گرا دیا گیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک سو روپے سے لیکر دو سو روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کا کرایہ 1350 سے بڑھا کر 1450 کر دیا گیا ہے۔

ٹرانپسورٹرز کی جانب سے مری کا 1700 روپے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا،پشاور کا 1600 روپے سے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا،ملتان کا 1250 روپے سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا،ساہیوال کا 550 روپے بڑھا کر 650 روپے کر دیا گیا،سیالکوٹ 600 کے بجائے 700 روپے،راجن پور 1500 کے بجائے1600 روپے کر دیا گیا جبکہ بہالپور 1350 سے بڑھا کر 1450 روپے اورکراچی کاکرایہ 3800 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے 75 دھاندلی کیس: ذمہ داران کیخلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ

Read Next

سندھ حکومت گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کرے، حماد اظہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے