• مئی 24, 2022

پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارت کا مضحکہ خیز تبصرہ مسترد کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارت کے مضحکہ خیز تبصرے اور اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے تبصرے غیرضروری اور مضحکہ خیز ہیں،پاکستان نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئرکیے۔

بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کی حمایت کرکے بدامنی پھیلانے میں بھارت ملوث ہے،کلبھوشن زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپر بھارت کے بے بنیاد دعوے حقائق بدل سکتے ہیں نہ تنازعہ کی قانونی حیثیت کوتبدیل کیا جا سکتا ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا۔

بھارت قابض قوت ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،غیرقانونی اقدامات کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش ہے،بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کیا ہے۔

پاکستان بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا،بھارت جھوٹے اور گمراہ کن دعوئوں کا سہارا لینے کے بجائے کشمیر پراپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔

بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت کا استعمال کرنے دے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب حکومت نے سری لنکن شہری قتل کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا

Read Next

امریکہ کو جب پاکستان کی ضرورت ہوئی استعمال کیا اور پھر چھوڑ دیا، عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے