
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے مہمان ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔
ارپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے شہر قائد میں رپورٹ کر دی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران آج ڈھاکہ سے کراچی پہنچیں گے۔عثمان قادر ، شاداب خان، حارث روف اور دیگر کھلاڑی کراچی میں موجود ہیں، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے تمام کھلاڑی ایک ساتھ بائیو ببل کا حصہ بنیں گے۔
مہمان ٹیم صرف ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں ٹیمیں کل پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی، 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 13 دسمبر کو ہو گا۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live 92 news live today