• جنوری 19, 2022

پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

لاہور: شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبری خوشخبری سامنے آ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے 100فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ رواں ماہ شیڈول ہے، پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹی 20 اور پھر تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں، شہرقائد میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

پاک ونڈیز سیریز میں سٹیڈیم شائقین سے مکمل بھرا ہوگا۔ این سی او سی کے ہدایت نامہ کے مطابق ویکسین شدہ افراد ہی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کوویڈ صورتحال میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں ہونے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیٹی کی تنہا پرورش کرنا میرے لئے مشکل نہیں: سائرہ یوسف

Read Next

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے