• جنوری 17, 2022

پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کا امکان

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی تیاریاں تیز ہو گئیں، سو فیصد تماشائیوں کو کراچی سٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ رواں ماہ شیڈول ہے، پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹی 20 اور پھر تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں، شہرقائد میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے محفوظ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سو فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے، دوسری جانب پاک وِنڈیز سیریز کے لیے آئی سی سی امپائر علیم ڈار اور احسن رضا سمیت آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے ڈھاکہ میں ڈیرے، ٹریننگ سیشن شروع

Read Next

ایف بی آر نے کراچی، لاہور سمیت شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے