• ستمبر 19, 2021

پاک نیوزی لینڈ سیریز، تماشائیوں کی اجازت کا امکان

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ سے سیریزز کیلئے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کراؤڈ کی اجازت کیلئے این سی اوسی سے رابطہ کرے گا اور راولپنڈی، لاہور میں ہونے والے میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینے کی درخواست کی جائے گی۔ پی سی بی ویکسی نیشن شدہ تماشائیوں کی اجازت کی بات کرے گا۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے تماشائیوں کو داخلے کی اجازت پر زور دیا جائیگا۔

پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دورے کے دوران آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ سیریز میں شامل تمام 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوفرا آرچر رواں سال کے اختتام تک کرکٹ سے باہر

Read Next

کشمیر پریمیئر لیگ: افتتاحی میچ میں راولا کوٹ نے میرپور کو شکست دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے