• اکتوبر 30, 2020

پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دفاع وطن کیلئے پاکستان ایئر فورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے مکار دشمن کو شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کو گھر بھیجنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے: شاہد خاقان عباسی

Read Next

مودی کورونا قابو کرنے میں ناکام، دنیا بھر میں بھارت دوسرے نمبر پر آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے