• اپریل 18, 2021

پاک فضائیہ سے منسوب آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بغیر کسی نتیجہ ختم

رحیم یار خان :صادق آباد میں پاک فضائیہ سے منسوب ہونے والا آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہی سنسنی خیز ہو گیا، حیدر آباد اور بہاول پور کے میچ کا فیصلہ مقررہ وقت اور پنلٹی سٹروکس سے بھی نہ ہو سکا۔جناح سپورٹس کمپلیکس صادق آباد میں آل پاکستان ہاکی کپ شروع ہو گیا، 27فروری کو بھارتی جہاز گرانے کی مناسبت سے اس بار ٹورنامنٹ کو پاک فضائیہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں نے سلوٹ کرکے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا، ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پہلا میچ حیدر آباد اور بہاولپور کے درمیان انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، مقررہ وقت تک ایک ایک سے برابر میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر بھی نہ ہو سکا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان سپر لیگ 6: نیشنل سٹیڈیم میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا

Read Next

علیزے شاہ کو میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینا چاہیے: آغا علی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے