• جنوری 17, 2022

پاک بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ، شاہینوں کی بیٹنگ جاری

ڈھاکا:  پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

 شیربنگلا سٹیڈیم میں بوندا باندی کے سبب چوتھے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔ شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کے ساتھ پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑا۔ اظہر علی نے 4 رنز بنائے تھے کہ عبادت حسین کی بال پر کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم 76 رنز کیساتھ فواد عالم کی شراکت داری میں کریز میں موجود ہیں۔

گذشتہ روز بارش کی وجہ سے انتظامیہ کو کھیل ختم کرنا پڑا،  ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک بنگلادیش دوسراٹیسٹ، چوتھے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

Read Next

کامن ویلتھ ،ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے