
ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شیربنگلا سٹیڈیم میں موجود ہیں تاہم گراونڈ میں بوندا باندی کے سبب کھیل شروع نہیں کیا جا سکا۔ گراؤنڈ سٹاف نے پچ اور سکوائر کو ڈھانپ رکھا ہے۔
گذشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے انتظامیہ کو کھیل ختم کرنا پڑا تھا، اگر آج کھیل شروع ہوا تو شاہین 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کے ساتھ پہلی اننگز کا سلسلہ جوڑیں گے۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر کریز میں موجود ہیں۔ ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جاسکے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live 92 news live today