• اکتوبر 25, 2020

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کیساتھ مل کر بدین میں نہرکے شگاف کی مرمت کی اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کےموبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات بھی فراہم کیں۔ دوسری جانب کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ کراچی میں یونس آباد، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کیے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

Read Next

کراچی میں بارش کے بعد تباہی، کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں کا احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے