• نومبر 27, 2020

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کےجنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نےکامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر سندھ بھر میں عدالتی امور معطل

Read Next

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے