• دسمبر 6, 2021

پاک بحریہ: وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی

کراچی: پاک بحریہ میں کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نیول اسٹاف کالج امریکہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محکمہ ماحولیات کی نااہلی، لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا: پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

Read Next

پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر دو سو ارب ڈالر کا بوجھ ڈالا گیا: خورشید شاہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے