• اکتوبر 30, 2020

پاک بحریہ اورجنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ہیلی کاپٹر سمیت جنوبی کوریا کے بحری جہاز (DAE JO YEONG) کے ساتھ بحری مشق میں شرکت کی۔ دونوں بحری جہاز فی الوقت خلیج عدن میں موجود ہیں اور انسداد قذاقی اور اس اہم علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس بحری مشق میں خطے کے بحری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی آپریشنل سیریل شامل تھے جن کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پی این ایس ذوالفقار خلیجِ عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) میں بھی حصّہ لے رہا ہے۔ اس مشق کا انعقاد سمندروں میں بین الاقوامی جہازرانی کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے اور سمندروں میں ہونے والی غیر قانونی کا روائیوں کے خلاف عالمی کوششوں میں اپنا حصّہ ڈالنے کے پاک بحریہ کے عزم کی توثیق ہے۔ پاک بحریہ، حکومتی پالیسیوں کے عین مطابق سمندری تحفظ اور خطے کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اس مشق سے پاک بحریہ اورجنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

Read Next

مردم شماری کا عمل جیسا بھی تھا اب مکمل ہوچکا ہے،سپریم کورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے