• مئی 24, 2022

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز پنڈی سے لاہور منتقل

اسلام آباد میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی  راولپنڈی سے لاہور منتقلی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے  حکومتی اداروں کی جانب سے ایڈوائس  آنے کے بعد  وائٹ بال سیریز  لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور منتقل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ  29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منحرف حکومتی اراکین سندھ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل

Read Next

سندھ میں گورنر راج کے مطالبے سے ملک میں انتشار کا خدشہ ہے: پاکستان بار کونسل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے