• مئی 24, 2022

پاک آسٹریلیا سیریز: کرکٹرز کے فٹنس مسائل سے مینجمنٹ پریشان

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز سے قبل بعض کرکٹرز کے فٹنس مسائل نے مینجمنٹ کو پریشان کردیا۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز پہلے ہی انجرڈ ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل پی ایس ایل میں فٹنس مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کرکٹرزکی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت خدشات کا شکار ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کرکٹرز میں اگلے دو تین روز میں بہتری نہ آئی تو وہ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس نے یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کر دی

Read Next

ملیر سٹی :پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیارلیاں جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے