• اکتوبر 31, 2020

پاک امریکا تعلقات افغان امن عمل کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے

ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شراب لائسنس کیس: وزیراعلیٰ عثمان بزدار سوالوں کے جواب نہ دے سکے، نیب ذرائع

Read Next

افغانستان: مسلسل بارشوں سے ڈیمز ٹوٹ گئے، سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے