• جنوری 21, 2022

پاکپتن میں انسانی درندگی کا دل سوز واقعہ، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

پاکپتن : پاکپتن میں تھانہ قبولہ کے علاقے میں پیش آنیوالے انسانی درندگی کے واقعے میں 4 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

نواحی گاؤں 41 ای بی میں 4 سالہ کمسن بچی کے ساتھ درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ملزم طیب نے گلی میں کھیلتی 4 سالہ کمسن بچی ایمان فاطمہ کو احاطہ میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔

ڈی پی او فیصل مختار نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا جس پر تھانہ قبولہ پولیس نے ملزم طیب کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پرآج لاہور آئیں گے

Read Next

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے