• اکتوبر 31, 2020

پاکستان ہاکی کے سسٹم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور: پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ہاکی کے سسٹم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آصف باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے سسٹم میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہاکی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کو بھرپور سپورٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی جلد ہاکی کے لئے بڑا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام ہاکی باڈیز اپنے اپنے ملک میں اربوں روپے خرچ کرتی ہیں۔ ہاکی میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہائی پرفارمنس پر خرچ کرنا ہوگا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا پاکستان ہاکی کے لئے خوش آئند ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گیند چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پر محمد عامر پنالٹی سے بچ نکلے

Read Next

پر امید ہوں کہ قومی ٹیم کے کوچز حیدر علی سے دور رہیں گے: فہد مصطفیٰ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے