• جون 24, 2021

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں کی نرمی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھوکھر سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او سیکرٹری جنرل طیب اکرام چودھری بھی شریک تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پی ایچ ایف ڈومیسٹک سیزن کو بہترین انداز میں ترتیب دیں گے، ہماری بھرپور کوشش ہے پی ایچ ایف کے زیر اہتمام جولائی میں ہاکی فائیو لیگ کے انعقاد کیا جائے۔

تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ یکم سے 8 اگست تک کراچی میں کھیلا جائیگا، اس کے علاوہ ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8 سے 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

مذکورہ ایونٹس میں پی ایچ ایف رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہونگیں جس میں میں واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، نیوی، ماڑی پیٹرولیم، ایئر فورس، پنجاب اور پاکستان آرمی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی کو پاکستان میں لایا جائے جس سے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجٹ کا حجم 8ہزار 487 ارب روپے ہو گا: وفاقی وزیر شوکت ترین

Read Next

ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد دم توڑ گئے، 1194 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے