• اکتوبر 26, 2020

پاکستان کے کونے کونے میں کشمیریوں پر ظلم کے خلاف تاریخ ساز احتجاج

کراچی: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس 5 اگست کے یک طرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج پاکستان کے کونے کونے میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی گئیں، کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گوادر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج اٹھے۔

خان پور، صادق آباد، رحیم یار خان، فورٹ عباس، اوکاڑہ، پاکپتن اور چشتیاں کے رہائشی بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ، سکھر، سانگھڑ، نوشہروفیروز اور جیکب آباد کے شہری بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے گھروں سے نکل آئے۔

کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج اٹھے، بھارتی غیر قانونی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا، جب کہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا، اس سلسلے میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، احتجاج، دھرنے، ریلیوں اور تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا، اسلام آباد میں پاکستانی اور کشمیری پرچموں کی بہار آ گئی۔

لاہور میں پنجاب یونی ورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا، مظاہرے میں اساتذہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وکلا نے بھی یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم این اے شیخ راشد شفیق ار ڈی سی پنڈی انوار الحق نے کی، ریلی میں اسکول کالج کے طلبہ، ضلعی افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، چشتیاں، خانیوال، لیاقت پور، وہاڑی، بہاولپور، سجاول، مانسہرہ، پتوکی، ننکانہ صاحب، لیہ، رحیم یار خان، چونیاں، جلال پور بھٹیاں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور عوامی سطح پر ریلیاں نکالی گئیں، فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھیں، بہاولنگر میں اور دیگر شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سائرن بجائے گئے، چونیاں میں الہ آباد، کنگن پور اور چھانگا مانگا میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مودی سب کیلئے خطرہ، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں: راجہ فاروق حیدر

Read Next

Saqib Saleem Qureshi I Such Bolo l Exposed PTI,PMLN l Senetaor Pervez Rasheed

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے