• جنوری 27, 2023

پاکستان کے سب سے بڑے سکی سلوپ نلتر میں قومی سطح کے مقابلوں کا آغاز

گلگت: سطح سمندر سے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ملک کے سب سے بڑے سکی سلوپ نلتر میں سکیئنگ کے قومی سطح کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

وادی نلتر میں نیشنل سکیئنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، نلتر کی برف پر قومی سطح کے سکئینگ مقابلوں کیلئے سلوپ تیار کیا گیا ہے، سنو بورڈنگ سمیت محتلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

چین میں جاری ونٹر اولمپکس میں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، نلتر میں شروع ہونے والے قومی سکی مقابلے خوبصورت وادی نلتر میں 10 فروری تک جاری رہینگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد ایکسائز دفتر شہریوں کے لیے دردِ سر بن گیا، ٹریفک جام رہنا معمول

Read Next

فیس بک صارفین کی تعداد میں کمی، کمپنی کو 200 ارب ڈالرز کا نقصان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔