• نومبر 29, 2020

پاکستان کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کیئے ہیں: اسد مجید خان

نیویارک ۔ 3 فروری نیویارک میں سوھنے وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی طرف سے گلگت بلتستان کی ثقافت سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئ۔ گلگت بلتستان کے روایتی رقص اور موسیقی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کی دستکاری،زیورات اور قیمتی پتھروں کی بھی نمائش کی گئی ۔ موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے اس موقعے پر کہا کے پاکستانی حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے انفرادی اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں سیاحوں کے لئےنئےانفرا سڑکچر اور ویزوں کے حصول میں لچک کے ساتھ ای کامرس میں سرمایہ کاری شامل ہے۔اپنے خیالات کا اظہارانہوں مزید کہا نہ صرف امریکہ میں برطانیہ،کینیڈا،فرانس ،پُرتگال، ناروے اور دوسرے ممالک نے بھی اپنی ٹریول ایڈوائزریز کو ریوائز کیا ہے محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی ٹریول ایڈوائزری کو بھی ری وائز کیا ہے پاکستان کے لئے جس میں خصوصی طور پر اسلام آباد سمیت بڑے پاکستانی شہروں میں انفراسڑکچر کی ترقی کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آنےکا بھی اظہار کیا گیا ہے سفیر نے اپنے خطاب میں5فروری یوم یک جہتی کشمیر منانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تقریب میں موجود شرکاء کی توجہ بھارتی ظلم و جبر کی زد میں آئے کشمیریوں کی طرف بھی توجہ دلائی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کومظلوم کشمیریوں کی آواز سننی چاہئیے ۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لئے سوھنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی کوششوں کی حوصلہ افزای کی اورکہاکہ پاکستان کے اچھے امیج کو اجاگر کرنے میں وہ ہمیشہ ا ن کا ساتھ دیںگے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے چودھری برادران سے رابطہ کرلیا

Read Next

مافیا اور ذخیرہ اندوز مہنگائی کر رہے ہیں:اسد عمر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے